BBCUrdu.com | صفحۂ اول

جی ایم آئ کیا ہے؟

power point URDU

اردو

Tuesday, November 9, 2010

وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا ۔۔۔۔۔۔

غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا ۔۔۔۔۔۔
مجھ سے کسی نے وعدے وعید تو نہیں کیئے ۔۔ اس شعر کو لکھنے کا مقصد وہ خوبصورت اور دلنشین لہجے ہیں جو ماحول اور موقع کی مناسبت سے بات کرنا جانتے ہیں اور اُن کو سننے کے بعد دل چاہتا ہے گفتگو ختم نہ ہو بات سے بات چلتی رہے ۔۔۔
پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، سرائیکی بولنے والے جب اپنے مخصوص لہجے میں اردو بولتے ہیں تو اردو بہت پیاری لگتی ہے جتنا خود بولتے ہوئے کبھی نہیں لگتی ۔۔ میری ایک پنجابن سہیلی جب پنجابی لہجے میں اردو بولتی ہے دل چاہتا ہے اُس کو سُنتی رہوں ۔۔ لکھنوی لہجے کی شان ہی نرالی ہے ۔۔ باتوں کی مار بھی مار دیتے ہیں مگر ادب کے ساتھ ۔۔۔
آج کل ریڈیو پر ٹیلی نار ٹاک شاک کا ایک اشتہار آرہا ہے اُس میں ایک آواز کا الجھا ہوا لہجہ بھی دلکش ہے شائد اس لیئے کہ ریڈیو صداکار اپنی آواز اور لہجے کو الفاظ اور جملے کی مناسبت سے ادا کرتے ہیں جبھی اُن کی گفتگو سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے ۔۔
گفتگو کرنا بلکہ اچھی گفتگو کرنا کسی فن سے کم نہیں اور یہ فن اُن لوگوں کو آتا ہے جن کا مطالعہ اور سوچ وسیع ہو ۔۔ زندگی کے ہر شعبے سے تھوڑی بہت واقفیت ضرور ہو تاکہ کسی بھی موضوع پر بات کی جا سکے ۔۔
گفتگو کے ماہر وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو بات کرتے ہوئے مخاطب کے موڈ کا خیال رکھیں اگر کوئی مذاق کے موڈ میں نہ ہو اور بات کرنے والا بلاوجہ بولتا جائے تو اکتاہٹ لازمی ہے ۔۔ اسی طرح اگر کوئی شخص میٹھے اور نرم لہجے میں بات کرنے کا عادی ہو اور ساتھ ہی اُس کی “ میں “ ختم نہ ہو یعنی خود کو ہر بات میں دوسروں سے برتر ظاہر کرنا ہر بات میں دوسرے کی نفی کرنا ۔۔۔۔ ایسے لوگوں کی میٹھی باتیں زہر اور لہجہ خار سے کم محسوس نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔
چھوٹے بچّوں کے توتلے تلّفظ اور ادائیگی کا جو دلکش اور حسین لہجہ ہوتا ہے اُس پر تو قربان ہونے کا دل چاہتا ہے ۔۔ بعض اوقات کچھ بڑی عمر کے ننھوں کا لہجہ بھی بچکانہ ہوتا ہے مگر اُن پر قربان ہونے کی بجائے تھپڑ مارنے کا دل چاہتا ہے
گفتگو میں کسی خاص جملے کی تکرار پیار و محبت میں بھلی لگتی ہے جیسے “ مجھے تم سے محبت ہے “ کی تکرار ۔۔۔ لیکن اگر روز مرّہ کی باتوں میں کسی جملے کی بار بار تکرار ہوتی رہے تو سننے والا بات پر توجہ نہیں دیتا کہ کون سنے بک بک ۔۔۔۔
لہجہ حاکمانہ ہو ، طنزیہ و تنقیدی یا چاپلوسی والا، موقع کی مناسبت سے ہی سجتا ہے ۔۔۔ میری گفتگو اور لہجے میں اس پوسٹ میں لکھے گئے ہر لہجے کی آمیزش ہے سوائے خود پسندی (میں کبھی خود پر نہیں اتراتی)اور چاپلوسی کے ۔۔۔ مگر موقع کی مناسبت سے ۔۔۔ دلکش لہجہ اور میٹھی گفتگو ہی سب کچھ نہیں ۔۔ بات کرنے کے سارے سلیقے بھی ساتھ ہوں تو بات بنے ۔۔۔۔ ورنہ خاموشی میں سکون ہے ۔۔

No comments:

Post a Comment

RULEOFGOD